vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیویارک: میئر کی دوڑ میں امیدواروں کی نئی ٹی وی مہم، ایئر ویو پر سیاسی مقابلہ

0

 نیویارک سٹی کے میئر کے عہدے کے لیے جاری انتخابی دوڑ میں شامل تینوں امیدواروں نے اپنی نئی ٹی وی مہمات کا آغاز کیا، جس سے انتخابی مہم عوامی سطح پر مزید سرگرم ہو گئی ہے۔

زوہران ممدانی نے ٹی وی شو "The View” پر اپنی شرکت کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، “ہم شہر کے مفاد کے خلاف کسی بھی اقدام کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔” ان کا اشتہار شہریوں کے لیے سستی زندگی کے پیغام پر مبنی ہے۔سابق گورنر اینڈریو کومو نے اپنے اشتہار میں مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرتے ہوئے خود پر طنز کیا اور ساتھ ہی اپنے انتظامی تجربے کو اجاگر کیا۔ دوسری جانب کرٹس سلیوا کا اشتہار دونوں حریفوں پر تنقید سے بھرپور ہے۔ سلیوا نے ایم ٹی اے کے کرایوں میں حالیہ اضافے پر بھی عوامی ناراضی کا اظہار کیا۔بدھ کی دوپہر، کومو کو یونین مزدوروں اور مذہبی رہنماؤں کی حمایت حاصل ہوئی، جس سے ان کی انتخابی مہم کو تقویت ملی۔ادھر موجودہ میئر ایرک ایڈمز، جو دوڑ سے دستبردار ہو چکے ہیں، پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آئے اور جرائم کی تاریخی کمی سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے۔ تاہم، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں یقین ہے کہ اگلا میئر ان کی پالیسیوں کو آگے بڑھائے گا، تو انہوں نے کہا، “مجھے نہیں۔”ذرائع کے مطابق، ایڈمز کی زوہران ممدانی سے مخالفت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ وہ ممکنہ طور پر اینڈریو کومو کی حمایت کا اعلان کر سکتے ہیں۔ جو کہ ان دونوں کے درمیان ماضی کی تلخیوں کے تناظر میں ایک غیر معمولی سیاسی موڑ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.