vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان اور انڈیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر کانگریس مین ٹام سوازی کا امریکی وزیر خارجہ کو خظ

0

امریکی کانگریس مین اور پاکستانی کوکس  کے چیئر ٹام سوازی نے  پاکستان اورا نڈیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر   امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ دیا ہے۔

ٹام سوازی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔کانگریس مین ٹام سواز ی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اس وقت پاکستان اور انڈیا دونوں بد ترین  سیلاب کا  سامنا کر رہے ہیں۔ موسمیاتی  تبدیلیوں اور قدرتی آفات کی کوئی جغرافیائی سرحد نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اور ان کے  شریک چیئر جیگ بربن  نے سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک روبیو کو  ایک تحریری  خط ارسال کیا ہے کہ  پاکستان اورا نڈیا میں سیلاب کی و جہ سے ہزاروں افراد جاں  بحق، زخمی ہوئے اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہی سے فصلیں  تباہ اور مویشی ہلاک ہوگئے۔ موجودہ صورتحال بہت افسوس  ناک ہے ۔ٹام سوازی کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان میں کرتار پور گردوارہ  وہ مقام ہے جس کے لیے پاکستان اور انڈیا کے درمیان  سرحدی تعاون قائم ہے اور ہزاروں سکھ یاتری بارڈر کراس کرکے پاکستان  آتے ہیں۔ ٹام سوازی  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب ہم انسانوں کی بنائی جغرافیائی سرحد سے  نہیں رک سکتے، اس  لیے ضروری ہے کہ موجودہ صورتحال میں سب مل کر کام کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.