جدہ میں پاکستانی خواتین نے سجائی سعودی نیشنل ڈے کی شاندار تقریب
جدہ-(رپورٹ جہانگیر خان) جدہ میں مقیم پاکستانی خواتین نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی سعودی نیشنل ڈے کے موقع پر اپنی روایتی محبت اور خلوص کا اظہار کرتے ہوئے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا۔
یہ تقریب قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی اہلیہ بیگم فریدہ مجید کی میزبانی میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں خواتین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب میں سعودی عرب کے یومِ تاسیس کے موقع پر نہ صرف مبارکباد پیش کی گئی بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ خواتین نے مختلف انداز میں حصہ لے کر پاکستان کے وقار کو بلند کرنے اور دونوں برادر ممالک کے مابین محبت و اخوت کے رشتے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ تقریب کے دوران ایک خصوصی نششت بھی رکھی گئی جس میں سعودی نیشنل ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور پاکستان و سعودی عرب کے تعلقات کو خطے میں استحکام کا ضامن قرار دیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی کمیونٹی بالخصوص خواتین سعودی عرب میں پاکستان کا مثبت اور خوشگوار تشخص اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا۔ نظامت کے فرائض خواتین گروپ کی صدرڈاکٹررخشندہ مسعود پوری اور چیئرمین بیگم فریدہ مجید سر انجام دیے۔ اس موقع پر گروپ کی ایک فعال رکن مسز سریا جبین نے بھی ہر مرحلے پر بھرپور تعاون فراہم کیا۔ تقریب میں سعودی نیشنل ڈے کا کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی جس کے بعد شرکاء کے لیے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا اختتام پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی اور ترقی کی۔