vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب، یو این اور عالمی رہنماؤں پر کڑی تنقید

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نہ صرف اقوام متحدہ کے کردار پر سوالات اٹھائے بلکہ عالمی رہنماؤں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 انہوں نے اپنی تقریر کے آغاز میں سابق صدر جو بائیڈن کو ہدف بنایا اور پھر روس-یوکرین جنگ سے لے کر مہاجرت کے مسئلے تک مختلف معاملات پر سخت مؤقف اختیار کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت کے صرف آٹھ ماہ بعد امریکہ دنیا کا "سب سے کامیاب ملک” بن گیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر الزام لگایا کہ یہ ادارہ اپنی صلاحیت کے مطابق کردار ادا کرنے میں ناکام ہے اور صرف "زبانی بیانات” جاری کرتا ہے جو مسائل حل نہیں کرتے۔روس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکہ ماسکو کے خلاف مزید سخت اقتصادی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن یورپی ممالک کو بھی روسی تیل اور گیس کی خریداری کم کرنا ہوگی ورنہ یہ کوششیں بیکار ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا "یورپ کو سنجیدگی دکھانی ہوگی، روس سے توانائی خریدنا اور ساتھ ہی اس کے خلاف جنگ لڑنا شرمندگی کی بات ہے۔”امیگرنٹس کے مسئلے پر بھی ٹرمپ نے دنیا کے کئی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن نے ان کے معاشروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر الزام لگایا کہ یہ ادارہ مسائل حل کرنے کے بجائے نئے مسائل پیدا کرتا ہے۔ خطاب کے دوران انہوں نے عالمی رہنماؤں کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا "آپ کے ملک برباد ہو رہے ہیں۔”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.