vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک اٹارنی جنرل کا ٹرمپ کے خلاف فراڈ کیس دوبارہ اپیل

0

 نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کیس میں اپیل کریں گی۔ 

گزشتہ ماہ ایک اپیل کورٹ نے ٹرمپ پر عائد 454 ملین ڈالر کے جرمانے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔اٹارنی جنرل کے دفتر نے ریاست کی سب سے بڑی عدالت، کورٹ آف اپیلز، میں اپیل دائر کرنے کا باضابطہ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔ اس اپیل کا مقصد دوبارہ یہ ثابت کرنا ہے کہ ٹرمپ، ان کے بیٹے اور ان کا کاروبار کئی برسوں تک بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی میں ملوث رہے۔یہ کیس اس وقت دوبارہ اہمیت اختیار کر گیا جب ابتدائی ٹرائل میں جج آرتھر اینگرون نے فیصلہ دیا تھا کہ ٹرمپ نے اپنی جائیدادوں کی قیمت بڑھا چڑھا کر بتائی، اپنی دولت کو غیر قانونی طور پر بڑا دکھایا اور اس بنیاد پر بہتر کاروباری معاہدے حاصل کیے۔کورٹ نے یہ بھی نشاندہی کی تھی کہ ٹرمپ نے اپنے پینٹ ہاؤس کو اصل سائز سے تین گنا بڑا ظاہر کیا اور فلوریڈا کی مار-اے-لاگو اسٹیٹ کو رہائشی جائیداد کے بجائے ذاتی گھر قرار دے کر اس کی قیمت بڑھا کر دکھائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.