vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: سماجی رہنما سلیم دت کے صاحبزادے آصف سُپردِ خاک

0

نیویارک میں کشمیری  کمیونٹی کی معروف  سماجی شخصیت سلیم دت کے صاحبزادے اور اشتیاق احمد کے سالے مرحوم آصف دت49 برس کی عمر میں گزشتہ دنوں ریاست میزوری میں اچانک انتقال کر گئے تھے۔
آصف دت کا جسدِ خاکی میزوری سے نیویارک  منتقل کیا گیا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کونی  آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد میں ادا کی  گئی  ۔آصف  دت کی تجہیز و تکفین کے انتظامات الریان مسلم فیونرل سروسز نے انجام دیے۔ نمازِ  جنازہ میں مرحوم کے  اہلخانہ،  رشتہ دار،دوست احباب سمیت  کمیونٹی  کی کثیر تعداد شریک  ہوئی۔ اس  موقع پر کشمیری کمیونٹی کے  رہنما  خالد انصاری نے نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو   ہر لمحے  موت کو یاد رکھنا چاہیے، ضروری ہے کہ دنیا کی  فکر سے زیادہ آخر ت کی تیاری کریں۔کمیونٹی نے سلیم  دت اور اشتیاق احمد  سے تعزیت کی اور افسوس کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پرآصف دت کی مغفرت اور درجات  کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کا جسدِ خاکی نیوجرسی  منتقل کیا گیا جہاں انھیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک   کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.