vosa.tv
Voice of South Asia!

کنگ عبد العزیز مقابلہ حُسنِ قرآت،جمہوریہ چاڈ کے محمد آدم محمد نے پانچ لاکھ ریال کا انعام جیت لیا

0

 مکہ المکرمہ (رپورٹ :جہانگیر خان )مکہ المکرمہ میں 45ویں کنگ عبدالعزیز مقابلہ حسن قرآت و حفظ قرآن کی اختتامی تقریب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں منعقد ہوئی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے نائب گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔فاتحین کو پانچ کیٹیگریز میں 4 ملین ریاال کے انعامات کےعلاوہ تمام شرکا کو ایک ملین ریال کے انعامات دیے گئے۔ان مقابلے میں 128 ممالک سے تعلق رکھنے والے 179 افراد شریک ہوئے۔

پہلی کیٹیگری میں پانچ لاکھ ریال کا پہلا انعام جمہوریہ چاڈ کے محمد آدم محمد نے حاصل کیا۔ سعودی عرب کے انس بن ماجد الحازمی نے ساڑھے چار لاکھ ریال کے دوسرے اور نائیجریا کے سنوسی بخاری ادریس چار لاکھ ریال کے تیسرے انعام کے حقدار ٹہرے۔

دوسری کیٹیگری میں سعودی عرب کے منصور بن متعب الحربی نے تین لاکھ ریال کا پہلا، الجزائر کے عبدالودود بن سدیرہ نے دو لاکھ 75 ہزار ریال کا دوسرا جبکہ ایتھوپیا کے ابراہیم خیرالدین محمد نے ڈھائی لاکھ ریال کا تیسرا انعام حاصل کیا۔

تیسری کیٹیگری میں دو لاکھ ریال کا پہلا انعام یمن کے محمد دماج الشویع، ایک لاکھ 90 ہزار ریال کا دوسرا انعام چاڈ کے محمد کوسی، تیسرا انعام ایک لاکھ 80 ہزار ریال سینگال کے بدر جانج، پانچواں انعام ایک لاکھ 70 ہزار ریال امریکہ کے محمد امین حسن، پانچواں انعام ایک لاکھ 60 ہزار ریال فلسطین کے کمال منسی کو ملا ہے۔

چوتھی کیٹیگری میں ڈیڑھ لاکھ ریال سے ایک لاکھ 10 ہزار ریال جبکہ پانچویں کیٹیگری میں 65 ہزار ریاال سے 45 ہزار ریال کے انعامات دیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.