vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈیلس: پاکستان کے یومِ آزادی پر شاندار جشن، شہر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا

0

ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں اسٹینڈ ود پاکستان کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی تقریب جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کا عملی مظاہرہ بن گئی۔ پروگرام میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سمیت ہر عمر کے پاکستانی مرد و خواتین نے شرکت کی، جبکہ سبز ہلالی پرچم اور ملی نغموں کی گونج سے ماحول وطن سے محبت کے رنگ میں رنگ گیا۔

‏‎ ڈیلس میں پاکستان کےیومِ آزادی کا جشن شاندار طریقے سے منایا گیا۔جشنِ آزادی کی خوشی میں ریلی منعقد ہوئی  جس میں سائبر ٹرکوں کے ذریعہ پاکستان اور  پاک افواج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ ملی نغمے اور ترانے بجاکر لوگوں کو بتایا گیا کہ آج پاکستان کا جش آزادی ہے۔ ریلی کا اختتام ارونگ میں پاکستانی روایتی کھانوں کے مرکز ٹیکسس کنگ پر ہوا جہاں جشن آزادی کا مرکزی پروگرام منعقد ہوا ۔ معروف گلوکار فیصل اختر نے دل کو چھو لینے والے ملی نغمے پیش کیے، جن میں پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی گیت شامل تھے۔فیصل کی آواز اور جذبے نے شرکا میں ولولہ پیدا کر دیا اور ہر طرف پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے۔

‏‎اسٹینڈ ود پاکستان کے روحِ رواں سید فیاض حسن اور فصیع حیدر اور سہیل پیرزادہ کے  ساتھ ساتھ  افتخار درپن، راجہ زاہد اختر خانزادہ، سبیل عباسی، ، سید آفتاب صدیقی, شوکت محمد، ٹیکساس کنگ کے مالک خاور عباس،  اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔مقررین نے  پاکستان کی آزادی کی اہمیت، قومی یکجہتی کے لئے کمیونٹی کے کردار پر زور دیا۔اس موقع پر امریکہ میں مقیم پاکستانی طلبہ کی یونیورسٹیز میں قائم ایسوسی ایشن کے صدور کو انکی خدمات پر ایوارڈ بھی دیئے گئے، اس موقع پر پاکستان سوسائیٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدر  اٹانی نعیم سکھیا، عابد بیگ اور دیگر بھی موجود تھے۔

‏‎پروگرام کے اختتام پر ٹیکساس کنگ ریسٹورینٹ نے تمام شرکا کے لیے مفت ڈنر کا خصوصی انتظام کیا گیا، جسے پاکستانی ذائقوں کے ساتھ شرکا نے بھرپور انجوائے کیا جبکہ پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں بچوں سے بزرگوں تک سب نے ملی نغموں، اور خوشیوں کے رنگوں میں یومِ آزادی کو یادگار بنا دیا۔‏‎یہ دن اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ بیرونِ ملک رہتے ہوئے بھی پاکستانی کمیونٹی اپنے وطن کے لیے محبت، اتحاد اور قربانی کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.