vosa.tv
Voice of South Asia!

یومِ آزادی کے جشن پر باربی کیو اور پاکستانی نژاد پولیس افسران کا مارچ

0

نیویارک میں لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایونیو پر پاکستان کا اٹھہتر واں یومِ آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا گیا۔۔سماجی تنظیم پایو نے باربی کیو کا اہتمام کیا جبکہ نیویارک پولیس میں پاکستان نژاد افسران نے مئیر ایرک ایڈمز کے ساتھ مارچ کیا اور پرچم کشائی بھی کی۔

پاکستان کے 78 ویںِ یوم آزادی کا جشن نیویارک میں بھرپور انداز میں منایاگیا۔ نوجوانوں پر مشتمل سماجی تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن  نے کونی آئی لینڈ ایونیو پر اپنے دفتر کے باہر  بار بی کیو پارٹی   اہتمام کیا  جس میں کمیونٹی کی کثیر  تعداد شریک ہوئی۔ پایو کے صدر وکیل احمد  نے  ٹیم  اور والنٹئیرز کے ساتھ مل کر  پہلے امریکا اور پھر پاکستان کا پرچم  فضا میں بلند کیا۔

کونی آئی  لینڈ ایونیو پر ہی  یومِ آزادی کی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ نیویار ک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز  اور   پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شامل پاکستانی  نژاد افسران نے مارچ  کیا اورسوئیٹنیس ریسٹورانٹ پہنچے۔پرچم  کشائی سے   امریکا اور پاکستان  کے قومی ترانے پڑھے گئے۔ اس موقع پر میئر ایرک ایڈمز نے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی،ان کا کہنا تھا کہ نیویارک پولیس میں شامل پاکستانی نژاد افسران   شہریوں کی حفاظت اور  جرائم کی روک  تھام  میں  اہم کردار ادا کیا ہے ۔

اس موقع پر کانگریس وومن ایورٹ  کلارک کا کہنا تھا کہ میں بطور ایمیگرینٹس آپ کی خوشی اور جذبات بخوبی محسوس کر سکتی ہوں۔ بعد ازاں میئر ایرک ایڈمز نے امریکا اور پاکستان کے قومی پرچم فضا میں بلند کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.