vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں مسلم فلاحی تنظیم 60 ہزار اسکول بیگز تقسیم کرے گی

0

امریکا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی  فلاحی تنظیم اکنا ریلیف نے اپنے بیک ٹو اسکول پروگرام  کاآغاز کردیا ہے ۔ پینتیس ریاستوں میں ساٹھ ہزار بچوں میں اسکول  بیگز اور سپلائز  تقسیم کی جائیں گی ۔

اکنا  ریلیف کی بیک ٹو اسکول پروگرام سے متعلق  پریس کانفرنس کا  آغاز تلاوتِ  قرانِ پاک سے ہوا۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکنا ریلیف نارتھ ایسٹ کے ڈائریکٹر ارشد جمال نے سالانہ  بیک ٹو اسکول پروگرام شروع  کرنے کا اعلان کیا ، صحافیوں کے سوال  کے جواب میں ارشد جمال اور دیگر رہنماوں کا کہنا  تھا کہ مہنگائی کی موجودہ صورتحال  میں   متوسط طبقے کے لیے اخراجات برداشت کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ضرورت مندوں کی بلا تفریق رنگ و نسل کے  مد دکی جائے ۔

اس موقع پر اکنا ریلیف ہنگر پری وینشن پروگرا م کے ڈائریکٹر اسحاق الپار  اور دیگر کا کہنا تھا کہ  کمیونٹر  سروسز  میں ہمارے مختلف پروگرامز کامیابی سے چل رہے ہیں جن میں  ہمیں  مساجد او ر اسلامک سینٹرز کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران  اسوہ انور نے شرکاء کو آگاہ کیا  کہ بیک ٹو اسکول پروگرام   نے  تقریباً17 سال مکمل کرلیے ہیں اور ایک ملین سے زائد بچوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

قبل ازیں اکنا ریلیف کی ٹیم  نے صحافیوں کو آگاہ کیا کہ آئندہ ماہ اگست میں کمیونٹی کے  لیے کئی پروگرام  ترتیب  دیے ہیں ۔ہمارا مقصد ان فوڈ پینٹری، شیلٹرز ہوم اور دیگر فلاحی سرگرمیوں سے دنیا کو  امتِ مسلمہ کے حقیقی چہرے سے روشناس کرانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.