vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:کامک ہائی اسکول کے گریجویٹس کے اسکالر شپ کا اعلان

0

ایمپاورڈ وومین آف نیویارک کی جانب سے کامک ہائی اسکول کے گریجویٹس کے اعزاز میں لانگ آئی لینڈ پبلک لائبریری میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گریجویٹس طلباو طالبات کو اسکالرشپ اور خدمات پر تعریفی اسناد تقسیم کی گئی۔

ایمپاورڈ وومین آف نیویارک کی روح رواں شازیہ جبین نے مہمانوں سے اظہار تشکر کیا ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے نمائندے نے انٹرنیٹ کی سیفٹی اور سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق اآگاہی دی جبکہ برازیل کے جیوجِتسو میں چار بار کے عالمی چیمپئن جو تھامسن نے کہا کہ معاشرے خواتین کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا کرنا پڑتا ہے ،، ینٹی بائس ٹاسک فورس ہنٹنگٹن کی ڈائریکٹر ہیلن باکس ول اور ہنٹنگٹن سپروائزر ایڈ سمتھ نے ایمپاورڈ وومین آف نیویارک کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور اپنی تجاویز دیں۔ایمپاورڈ وومین آف نیویارک کی روح رواں شازیہ جبین نے پرگروام کے انعقاد پر ٹیم ممبرز سے اظہار تشکر کیا اور مستقبل میں اس تسلسل کو جاری رکھنے کا عزم کیا ۔اس موقع پرمختلف اسپانسرزکے تعاون سے پروگرام کےشرکا میں قراندازی کے زریعےانعامات تقسم کئے گئے اور بچوں کو مفت اسکول کا سامان دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.