لندن: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
لندن کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جانی و مالی نقصان کے حوالے سے تاحال معلومات سامنے نہ آسکی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 12 میٹر لمبا طیارہ حادثے کے بعد شعلوں کی لپیٹ میں ہے اور سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔ حادثے کے کچھ دیر بعد ہی ائیرپورٹ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ائیرپورٹ کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے، ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ طیارے کے مسافروں کی تعداد اور حادثے میں جانی نقصان کے حوالے سے اب تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔