جدہ /رپورٹ: جہانگیر خان -پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت دیگر افراد سے ملاقات کی ہے۔
سابق کپتان جاوید میانداد کی جدہ آمد کے موقع پر پاکستانی سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل خالد مجید سمیت دیگر نے ان سے ملاقات کی جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سمیت سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہاآج سے سعودی عرب میں پاکستان کرکٹ لیگ ہونے جا رہی ہے جس کی سرپرستی کے لیے وہ سعودی عرب پہنچے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ایسے ٹورنامنٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ سمندر پار پاکستانی بھی کرکٹ کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں ۔آخر میں جاوید میانداد نے پاکستانی سفیر اور قونصل جنرل سمیت دیگر میں پاکستان کرکٹ لیگ کی شرٹس بھی تقسیم کیں۔