vosa.tv
Voice of South Asia!

سوفولک کاؤنٹی میں ایک ہرن برفیلے دریا میں جا گری

0

سوفولک کاؤنٹی(ویب ڈیسک) نیویارک کی سوفولک کاؤنٹی میں ایک ہرن برفیلے دریا میں جا گری۔ ریسکیو ٹیم نے کشتی میں سوار ہو کر برف کو کاٹتے ہوئے ہرن کو باحفاظت باہر نکال لیا۔

حکام کے مطابق ہرن سوفولک کاؤنٹی کے اسٹرونگ آئی لینڈ کے برفیلے دریا میں گر گئی تھی۔ اینیمل ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق، ہرن ساحل سے تقریباً 60 سے 70 فٹ دور برف میں پھنس گئی تھی اور جان بچانے کے لیے تیرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے کشتی میں سوار ہو کر برف کو کاٹتے ہوئے ہرن تک پہنچنے کا راستہ بنا لیا۔ ہرن کو بحفاظت ساحل پر لا کر ایولین الیگزینڈر وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ صحت یاب ہو رہی ہے۔ ریسکیو گروپ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی جانور کو مشکل میں دیکھیں تو فوری طور پر حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.