vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر تصادم،30 لاشیں نکال لی گئیں

0

کسی کے زندہ بچ جانے کی امید نہیں، امدادی سرگرمیاں کئی گھنٹے جاری رہ سکتی ہیں، فائر چیف

 واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی دار الحکومت واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب کینساس سے آنے والا چھوٹا مسافر طیارہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹرا بلیک ہاک سے ٹکرانے کے بعد پوٹومیک دریا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 60 مسافروں اور 4 کریو ممبران سمیت 64 افراد جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار سوار تھے۔

فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق امریکن ایئر لائن کا مسافر طیارہ 5342 ریاست کینساس سے آرہا تھا کہ کی ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب  بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے سے  تباہ ہوکر سمندر میں  گرگیا۔مسافر طیارے میں 60 مسافر اورعملے کے 4 ارکان سوار تھے جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار سوار تھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں جبکہ امدادی کارورائیاں جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کے بارے میں صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے گفتگو میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حادثے کے بارے میں رپورٹ کردیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ خوفناک حادثے کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔واشنگٹن ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کےلیے صورتحال موافق نہیں ہے، خراب موسم،شدید سردی ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہی ہے،  امدادی آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتاہے۔حادثے کے بعد ریگن نیشنل ائیرپورٹ پرتمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔میئر واشنگٹن ڈی سی کا بتانا ہے کہ دریائے پوٹومیک کو بھی کشتی سروس کے لیے بند کردیاگیا ہے۔امریکی  ایئر  لائن کے سی ای او  کا کہنا ہے کہ نہیں معلوم کہ  فوجی ہیلی کاپٹر مسافر طیارے کے راستے میں  کیوں آیا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.