vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیسلا سائبر ٹرک دھماکے میں ایک شخص جاں بحق

0

لاس ویگاس(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر ایک ٹیسلا سائبر ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔

حکام کے مطابق ٹرک میں آتشبازی کا سامان اور گیس کے کینسٹر موجود تھے جو دھماکے اور آگ کی شدت کا سبب بنے۔ دھماکے میں ڈرائیور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ سات دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے وضاحت کی کہ دھماکہ گاڑی کی تکنیکی خرابی کے باعث نہیں ہوا بلکہ گاڑی میں رکھے گئے مواد کی وجہ سے ہوا۔ پولیس اور ایف بی آئی اس واقعے کو ممکنہ دہشت گردی کے زاویے سے بھی دیکھ رہے ہیں کیونکہ اسی دن نیو اورلینز میں ایک اور مشابہ واقعہ پیش آیا تھا۔ تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے۔ ٹرمپ ہوٹل انتظامیہ نے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مہمانوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کی تعریف کی۔ حکام نے عوام کو محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کی تاکید کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.