vosa.tv
Voice of South Asia!

نئے سال کے پہلے دن جان شیل نے پولیس چیف کا حلف اٹھالیا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)اوورٹائم اسکینڈل کی زد میں آکر پولیس چیف کے عہدے سے مستعفی ہونے والے جیفری میڈری  کی جگہ چیف آف پٹرول جان شیل نے لے لی ہے ۔جان شیل نے نئے سال کے پہلے دن نیویارک پولیس آفس میں چیف آف ڈیپارٹمنٹ کا حلف اٹھالیا۔ سابق چیف میڈری کے اٹارنی نے جنسی ہراسانی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کلائنٹ نے کبھی جنسی تعلق رکھنے کی ڈیمانڈ نہیں تھی نہ ہی پہل کی تھی۔خاتون افسر نے الزام لگایا تھا کہ میڈری اوورٹائم کے بدلے جنسی تعلق رکھنے پر مجبور کررہے ہیں۔میڈری ان کے معاشی اور بچپن کے صدمے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے تھے جبکہ کمشنر جیسکا ٹِش کا کہنا ہے کہ نیویارک پولیس شہر جرائم کو کم کرے گا اور اندرونی سالمیت کو بہتر بنائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.