vosa.tv
Voice of South Asia!

اورلینز میں 10افراد کو روند ڈالا،پولیس فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا

0

نیو اورلینز:نیو اورلینز کی بوربن اسٹریٹ پر نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے لیکن ان کو یہ نہیں معلوم تھا کہ یہ نئے سال کی خوشی ماند پڑنے والی ہے ۔ہوا کچھ اس طرح کہ جب شام کے وقت ہجوم بوربن اسٹریٹ پر موجود تھا کہ کہ اچانک ایک شخص تیز رفتار پک اپ ٹرک ہجوم پر چڑھا دیا ۔جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد  جاں بحق ہو گئے۔درجنوں افراد زخمی ہوئے۔جائے وقوع پر موجود موجود پولیس اہلکاروں نے صورتحال کو دیکھا تو فورا کارروائی کی اور ٹرک سوار حملہ آور کو گولی مار دی اور موقع پر ہی ڈھیر ہو گیا۔نیو اورلینز کی پولیس اور سٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بوربن اسٹریٹ واقعہ میں کم از کم 10 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے لوگوں کو کچلنے کے بعد فائرنگ بھی کی تھی ۔عہدیداروں نے بتایا کہ جب وہ اسالٹ رائفل کے ساتھ اپنی گاڑی سے باہر نکلا تو اسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ حکام نے بتایا کہ کم از کم دو پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جائے وقوعہ کے قریب ممکنہ آئی ای ڈیز کی تلاش کر رہے ہیں۔نیو اورلینز کے میئر لاٹویا کینٹریل نے اس واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ این کرک پیٹرک نے کہا کہ ڈرائیور نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مارنے کی کوشش کی تھی۔نیو اورلینز پولیس اور سٹی حکام نے بتایا کہ جب  افراتفری ختم ہو ئی  توکم از کم 35 افراد زخمی پائے گئے تھے۔نیو اورلینز کی پولیس سپرنٹنڈنٹ این کرک پیٹرک نے بدھ کی صبح نیوز کانفرنس میں کہا کہ حملہ آور قتل عام کے لیے بے تاب تھا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن کو حملے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ کینٹریل سے مدد کی پیشکش کے لیے رابطے میں ہیں۔وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ ایف بی آئی پہلے ہی تحقیقات میں مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کر رہی ہے اور صدر کو دن بھر بریفنگ دی جاتی رہے گی۔زخمیوں کو پانچ مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا جن میں یونیورسٹی میڈیکل سینٹر، ٹورو ہسپتال، ایسٹ جیفرسن جنرل ہسپتال، اوچسنر میڈیکل سینٹر جیفرسن کیمپس اور اوچسنر بیپٹسٹ کیمپس میں تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.