اوور ٹائم اسکینڈل نیویارک پولیس افسران کو مہنگا پڑ گیا
متعدد افسران تحقیقات کی زد میں آگئے،ڈپٹی پولیس چیف کرس موریلو کو عہدے سے ہٹادیا گیا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس میں اوور ٹائم اسکینڈل منظر عام پر کیا آیا توپولیس کمشنر جیسکا ٹش ان ایکشن ہو گئی۔ان کا ایکشن رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ڈپٹی چیف کرس موریلو کو عہدے سے ہٹادیا ہے ۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔اطلاعات ہیں کہ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 10تبدیلیاں کی گئیں ہیں جن میں دو لیفٹیننٹ،دو سارجنٹ اور پانچ جاسوس شامل ہیں۔ تبدیل ہونے والے افسران واہلکار مختلف یونٹوں سے تعلق رکھتے تھے۔ انسپکٹر جوزف پروفیٹو اور مائیکل Ricciardi بھی زد میں آنے والوں میں شامل ہیں۔تاہم ابھی تک حکام نے مذکورہ دو افسران سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ21 دسمبر کو چیف آف ڈیپارٹمنٹ جیفری میڈری کے استعفیٰ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی جیسکا ٹِش نے داخلی امور کے چیف میگوئل ایگلیسیاس کو ہٹا دیا تھا۔جس کے بعد ایگلیسیاس نے ریٹائر ہونے کو ترجہی دی ۔مزید برآں میڈری کے استعفیٰ کے بعد سے چیف آف ڈیپارٹمنٹ آفس میں چھ افراد ، پانچ جاسوس اور ایک پولیس افسرکو دوبارہ تعینات کیا گیا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ میڈری کے ڈرائیور کی تنخواہ بڑھائی گئی تھی اور اسے خلاف قانون اوورٹائم سے بھی نوزا گیا تھا۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف نوعیت کی تحقیقات جاری ہیں۔