ایم ٹی اے کا کنجیشن پرائسنگ کا منصوبہ اتوار سے نافذ کرنے کا اعلان
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک مٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے کنجیشن پرائسنگ کا منصوبہ اتوار سے نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت مین ہیٹن کے مخصوص حصوں میں داخل ہونے والی گاڑیوں سے فیس ادا کی جائے گی تاکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ لیکن نیو جرسی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ان کے علاقے کے رہائشیوں پر غیر منصفانہ اثر ڈالے گا اور انہوں نے عدالت سے اس فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔ ایم ٹی اے نے اس فیصلے کے باوجود منصوبے پر عمل کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ منصوبہ شہر میں ٹریفک کی کمی، ماحول کی بہتری اور عوامی نقل و حمل کی سہولتوں کے لیے ضروری ہے۔