
شوٹر منگیون کی قتل ودہشت گردی مقدمات میں پیشی
نیویارک(ویب ڈیسک)یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار شوٹر لوئیگی منگیون کی قتل اور دہشت گردی کی دفعات میں پیشی ہے ۔منگیون کو نیویارک پولیس کے ایک درجن سے زائد اہلکار سخت سیکورٹی میں مین ہٹن کی عدالت میں پیش کریں گئے۔شوٹر منگیون نیویارک منتقلی کے بعد سے بروکلین کے حراستی مرکز میں قید ہیں۔مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی نے باضابطہ طور پر گزشتہ ہفتے منگیون پر دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر قتل سمیت دیگر الزامات عائد کیے تھے۔استغاثہ کے مطابق شوٹر منگیون کوریاستی الزامات میں بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے جبکہ وفاقی الزامات میں سزائے موت کا بھی امکان ہے۔استغاثہ نے کہا ہے کہ ریاست اور وفاقی مقدمات قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔توقع ہے کہ شوٹر منگیون پر پہلے ریاستی چارجز کی سماعت ہو گی۔