vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک سٹی میں پرندے کی ٹکر سے انجن ناکارہ

0

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکن ایئرلائنز کی نیویارک سٹی سے روانہ ہونے والی پرواز پرندے سے ٹکرا جانے کے بعد واپس موڑ دی گئی۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ طیارے کے ٹیک آف کے چند لمحوں بعد پیش آیا جب ایک پرندہ انجن سے ٹکرا گیا جس سے انجن ناکارہ ہو گیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کو واپس ایئرپورٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا اور کامیابی سے ہنگامی لینڈنگ کی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا۔ ایوی ایشن حکام نے پرندوں کا طیاروں سے ٹکرانے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی تجویز دی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پرندے کے طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات عالمی سطح پر ایئر ٹریفک کے لیے ایک بڑا چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.