vosa.tv
Voice of South Asia!

خاتون صحت ادارے کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک پولیس نے امریکی خاتون کو صحت کے معروف ادارے کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے ادارے کے خلاف ڈیلیے، ڈینائی اور ڈیپوز جیسے پیغامات بھیجے ہیں جو ایک دھمکی آمیز حکمت عملی کے طور پر سمجھے جا رہے ہیں۔ خاتون نے یہ دھمکیاں اس وقت دیں جب ادارے نے ان کی صحت سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کیس صحت کے شعبے میں دھمکیوں کے حوالے سے حساسیت کا ایک اور پہلو پیش کرتا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی دھمکیاں نہ صرف قانونی مسائل پیدا کرتی ہیں بلکہ صحت کے نظام پر بھی منفی اثرات ڈال سکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.