vosa.tv
Voice of South Asia!

عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانی امریکی نوجوانوں کے اعزاز میں تقریب

0

ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی)زینت فاونڈیشن کے روح رواں معروف پاکستانی امریکن بزنس مین غلام بمبئے والا کی  جانب سے 50  امریکی پاکستانی اور مسلمان نوجوانوں کو مفت عمرے کی سہولت فراہم کی گئی۔زینت فاونڈیشن کے روح رواں معروف پاکستانی امریکن بزنس مین غلام بمبئے والا ہر سال 25 امریکی پاکستانی اور مسلمان نوجوانوں کو مفت عمرے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔اس سال عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے 17 سے 25 سال کے ان نوجوانوں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں عمائدین کمیونٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مسلمان نوجوانوں کو مفت عمرہ کی سہولت فراہم کرنے والے معروف بزنس مین غلام بمبے والا کا کہنا تھا کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے نوجوانوں میں بھائی چارے اور دینی اقدار کو فروغ ملتا ہے۔عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے نوجوانوں کا کہنا تھا عمرہ کی سعادت نے ان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔مفت عمرے کی سہولت فراہم کرنے کا مقصد پاکستانی اور مسلمان امریکی نوجوانوں کے درمیان   باہمی رابطوں اور دین  سے لگاؤ کو فروغ دے کر  انہیں امریکی معاشرے کی بہرہ روی سے دور رکھنا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.