vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں تین افراد پالتو جانوروں کے ساتھ جلنے سے بچ گئے

0

نیوجرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی فائر فائٹر کی بروقت کارروائی نے تین انسانی جانوں کو زندہ جلنے سے بچالیا ہے اور ساتھ تہہ خانے میں رکھے ہوئے کتوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔نیوجرسی کے مونٹیسیلو ایونیو اپارٹمنٹ کی عمارت کے تہہ خانے میں بدھ کی صبح 6 بجے آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ شدت اختیار کرگئی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کردیا ۔اس دوران فائر فائٹر نے تہہ خانے میں پھنسے ہوئے تین افراد کو بچالیا ۔فائر فائٹر نے تہہ خانے میں باندھے ہوئے متعدد کتوں کو بھی بحفاظت باہر نکالا ۔نیوجرسی فائر حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے تاہم فائر حکام نے واقعے سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی اور کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.