vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی ایسٹ اورنج  اسکول ڈسٹرکٹ نے مقررہ وقت سے قبل کلاسیں برخاست کردیں

0

نیوجرسی(ویب ڈیسک) ایسٹ اورنج اسکول ڈسٹرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ طلباء کو جمعرات  کے روز مقررہ وقت سے پہلے کلاسیں ختم کرکے گھر روانہ کیا  ہے۔انتظامیہ کے مطابق غیر متوقع حالات کی وجہ سے اسکول آج 17 اکتوبر کو آدھے دن کے شیڈول پر  ہے لہذا ہم دیر نوٹس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔مقررہ وقت سے پہلے کلاسیں برخاست کرنے پر والدین حیران ہوگئے اور بعض والدین اپنے بچوں کو لینے کے لیے خود اسکول پہنچے  اور والدین نے مایوسی کا اظہار کیا ۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسکول انتظامیہ نے یہ فیصلہ درجنوں کی ملازمین کی برطرفی کی اطلاعات موصول پر اٹھایا ہے کیونکہ انتظامیہ درجنوں ملازمین کو فارغ کررہی ہے ۔ملازمین کی برطرفی کے فیصلے پر 60دنوں کے اندر عملدرآمد ہونا ہے۔حکام کے مذکورہ فیصلے پر اسکول کی انتظامیہ نے غم وغصہ کا اظہار کیا ہے  اور حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فیصلے پر نظرثانی کریں ۔سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کرسٹوفر ارونگ نے انکشاف کیا کہ کم ہوتے بجٹ، وفاقی اور ریاستی خصوصی ریونیو فنڈز کے خاتمے، اور کم ہوتی بچتوں کی وجہ سے 93 پوزیشنوں میں کٹوتی کی جا سکتی ہے۔والدین اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ چھٹیوں سے طلباء کی تعلیم پر اثر پڑے گا ۔حکام جلد ہی مثبت اقدامات اٹھائیں تاکہ بچوں کی پڑھائی پر اثر نہ پڑے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.