vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایرک ایڈمزکا کو-ریسپانس آپریشن کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک نئے کو-ریسپانس آپریشن کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد سب وے میں ضرورت مند نیویارکرز کی مدد کرنا ہے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے عبوری کمشنر تھامس جی ڈونلن اور نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف سوشل سروسز کی کمشنر مولی واسو پارک کے ساتھ مل کر، یہ نئی عوامی حفاظت اور سماجی خدمات کی مہم شروع کی گئی ہے۔ جس کا مقصد سب وے میں غیر محفوظ زندگی گزارنے والے لوگوں کو پناہ اور دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔یہ اقدام، جسے پارٹنرشپ اسسٹنس فار ٹرانزٹ ہوم لیسنیس کہا جاتا ہے، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ٹرانزٹ بیورو، نیویارک شہر کے ہوم لیس سروسز ڈیپارٹمنٹ ، اور NYC ہیلتھ + ہاسپٹلز کے عملے کو اکٹھا کرتا ہے تاکہ وہ سب وے میں غیر محفوظ رہنے والے افراد تک پہنچ سکیں اور ان کی مدد کریں ۔یہ پروگرام شہر کی کو-ریسپانس ماڈل کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے، جہاں پولیس اور کلینکل پروفیشنلز مل کر بحران کے وقت عوام کی مدد کرتے ہیں۔ کو-ریسپانس ماڈل میں پولیس اہلکار بحران کے وقت صورتحال کو سنبھالنے کی تربیت رکھتے ہیں اور پھر حفاظتی صورتحال کنٹرول ہونے کے بعد کلینکل پروفیشنلز کو کام کرنے کا موقع دیتے ہیں۔میئر ایڈمز نے کہا کہ نیویارک کی سب وے میں لوگوں کو محفوظ رکھنا اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنا بہت اہم ہے۔ جب ہم نے عہدہ سنبھالا تو کہا تھا کہ ہم اپنے لوگوں کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ تب سے ہم نے ذہنی صحت اور عوامی تحفظ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا اور حقیقی نتائج فراہم کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.