vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس افسر نے چاقو بردار شخص کو گولی ماردی

0

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس میں پولیس افسر نے چاقو بردار شخص کو گولی ماری ۔واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب موٹ ہیون میں تھرڈ ایونیو پر واقع ایک اپارٹمنٹ کی  بلڈنگ چھٹی منزل پر ہوا۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ شخص نے چادر اوڑھی ہوئی تھی اور چاقو پکڑا ہوا تھا  تو افسران نے اسے متعدد وارننگ دی کہ وہ چاقو نیچے پھینک دے لیکن شخص نے چاقو نیچے نہیں پھینکا ۔اس دوران افسران نے کوشش کی کہ کسی طرح چاقو حاصل کرلیں لیکن تمام کوششیں بے سود گئیں۔ کمانڈنگ آفیسر بنجمن گورلی نے  مسلح شخص کے بازو پر گولی ماری ۔جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ملزم کی حالت مستحکم ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ اس سے قبل گھریلو تشدد کا واقعہ پیش تو نہیں آیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.