vosa.tv
Voice of South Asia!

شہر میں جرائم کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں،متعدد شہری لٹ گئے

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی۔کئی شہری اپنی قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ نیو یارک پولیس نے ملزمان کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ نیویارک پولیس تھانہ نمبر 52 کی حدود میں 2227 یونیورسٹی ایوینیو کے سامنے ایک نا معلوم شخص 28 سالہ MTA بس ڈرائیور پر حملہ کر کے فرار ہوگیا۔تھانہ نمبر 109 کی حدود میں نارتھرن بولیورڈ اور 150th اسٹریٹ پر ایک نامعلوم شخص نے 53 سالہ متاثرہ آدمی سے کرنسی ایکسچینج کے لیے ملاقات کی اور اسلحے کے زور پر نقدی بیگ چھیننے کی کوشش کی اور ناکام ہونے پر فرار ہوگیا۔  تھانہ نمبر 47 کے حدود میں ایسٹ 219th اسٹریٹ اور وائٹ پلینز روڈ پر ایک نامعلوم شخص 13 سالہ لڑکے سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگیا۔تھانہ نمبر 49 کی حدود میں 2430 ایسپلانیڈ ایوینیو پر ایک نامعلوم شخص 22 سالہ لڑکے سے موبائل اور ہیڈفون چھین کر فرار ہوگیا، واقعے کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرہ میں محفوظ ہوگئی۔دوسری طرف تھانہ نمبر 43 کا عملہ 72 سالہ گمشدہ ہسپانوی خاتون کو تلاش کررہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.