vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکن وفد اور کے پی کے حکومت کا تعلیم،صحت اور تجارت کے فروغ پر اتفاق

0

کے پی کے:امریکن پاکستانی پبلک افیئرز  کمیٹی  کے وفد اور خیبر پختونخواہ حکومت نے تعلیم،صحت اور تجارت میں دو طرفہ تعاون پر اتفاق کرلیا ہے۔وزیر اعلیٰ امین گنڈہ پور نے وفد کو نیویارک اور خیبر پختونخواہ  کے درمیان سسٹر اسٹیٹ  کی قرارد کی حمایت کا بھی یقین دلایا۔امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے وفد نے  نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی  اسپیکر فل راموس اور اسمبلی مین ایلیک بروک کریسنی کی قیادت میں  خیبر پختونخواہ کے وزیرِ اعلیٰ سردار علی امین گنڈہ پور سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ملاقات کی۔امریکی وفد  نے صحت ،تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں خیبر پختونخواں کی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران نیویارک اسٹیٹ اور صوبہ کے پی کے کے درمیان سسٹر اسٹیٹ کی قرار داد کے ذریعے  تعلقات کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔اس ملاقات میں کے پی کے  حکومت اور نیویارک اسٹیٹ کے درمیان نرسنگ ایکسچینج پروگرام اور ٹیلی ہیلتھ پروگرام شروع کرنے پربھی اتفاق ہوا۔اس موقع پروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا خیبر پختونخوا حکومت اور نیویارک اسٹیٹ کے درمیان باہمی اشتراک اور تعاون سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا ۔اے پی پیک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمدنے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈا پور سے  ملاقات ہمارے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ہم مل کر کام کرنے اور آنے والے مواقع کی تلاش کے منتظر ہیں ۔یہ ملاقات صوبہ کے پی کے اور نیو یارک اسٹیٹ کے درمیان مستقبل کے لیے ایک مثبت مثال قائم کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.