vosa.tv
Voice of South Asia!

بانی پی ٹی آئی کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ مسترد

0

 پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے  ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی  رپورٹ غیر ضروری ہے۔ پاکستان میں جمہوریت پوری طرح فعال ہے، افغانستان کی سرزمین کے استعمال اور پاکستانی طالبان کی معاونت پر افغان وفد کو آگاہ کیاگیا ہے ۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی رپورٹ کو بھی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آدھی سے زیادہ رپورٹ غلط اور بے تحقیق ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے دوران کئی ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نےدہشتگردی میں افغانستان کی سرزمین کے استعمال اور پاکستانی طالبان کی معاونت پر افغان وفد کو آگاہ کیا ہے ۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ دوحہ تھری مذاکرات میں آصف درانی نے پاکستان کی نمائندگی کی، یکم جولائی کو افغان اور پاکستانی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.