vosa.tv
Voice of South Asia!

  فائر ڈیپارٹمنٹ کا 44 سالہ ملازم گرفتار

0

نیو یارک پولیس نے شہری حکومت کے محکمہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے 44 سالہ آف ڈیوٹی ملازم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر 3rd   ڈگری اسالٹ کا الزام ہے۔  تھانہ نمبر 34 کی حدود میں ایک 20 سالہ لڑکی 4580 براڈوے کے سامنے ایک سفید 2017 مرسڈیز بینز E300 کے اندر بیٹھی تھی جب ایک نامعلوم شخص گاڑی میں داخل ہوا اورمتاثرہ لڑکی کوباہر نکال کر گاڑی لیکر فرار ہوگیا۔تھانہ   نمبر 40 کی حدود میں  دو نامعلوم افراد لینڈٹ ایوینیو میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر 62 سالہ خاتون سے 300$ اور 51 سالہ خاتون سے 100$ چھین کر فرار ہوگئے۔  تھانہ نمبر 13 کی حدود میں  ایک 79 سالہ متاثرہ خاتون پارک ایوینیو ایسٹ 24 کے پاس پیدل چل رہی تھیں جب ایک نامعلوم شخص خاتون کے چہرے پر کچھ پھینک کے فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون  کا علاج قریبی سٹی ایم ڈی میں کیا گیا اور اب ان  کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔ دوسری طرف تھانہ نمبر 60 کا عملہ 18 سالہ گمشدہ لڑکی کو تلاش کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.