vosa.tv
Voice of South Asia!

ہارلیم:ٹارگٹ کلنگ میں 1شخص کی جان گئی

0

 مین ہٹن(ویب ڈیسک)ہارلیم میں کار سوار ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا ۔واقعہ  فریڈرک ڈگلس بلیوارڈ اور ویسٹ 118 ویں اسٹریٹ پر ہوا ۔مقتول کو گولی پشت پر لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران  ایک سفید ہونڈا 118 ویں اسٹریٹ پر مشرق کی طرف  آتی ہے ۔جیسے ہی ڈرائیور فریڈرک ڈگلس بلیوارڈ کے قریب سینئر سٹیزن کمپلیکس پہنچتا ہے تو فائرنگ شروع کردیتا ہے ۔اس دوران بھگڈر مچ جاتی ہے ۔اور ایک گولی ٹارگٹ پر رکھے ہوئے شخص کو پشت پر مارتا ہے  اور فرار ہوجاتا ہے ۔پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ جاتی ہے اور متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے جہاں پر اسے مردہ قرار دیا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے لہذاتفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.