vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میں پڑوسی کی 20سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی،پولیس کو ملزم کی تلاش

0

 برونکس(ویب ڈیسک)برونکس  میں پڑوسی نے موقع پاکر گھر میں سوئی ہوئی 20سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات فراہم کی جائیں۔واقعہ  ایسٹ 230 اسٹریٹ اور وائٹ پلینز روڈ کے قریب ہوا۔ واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس جائے وقوع پر فورا پہنچ گئی اور متاثرہ لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا۔ابھی تک متاثرہ لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے سرپرست گھر سے باہر گئے ہوئے تھے اور وہ اکیلی گھر میں سو رہی تھی کہ پڑوسی نے موقع پاکر جرم کیا ہے اور جلد ہی قانون کے شکنجے میں ہوگا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.