vosa.tv
Voice of South Asia!

پرائیڈ تقریبات میں خواتین گھتم گھتا،مکوں لاتوں کا آزادانہ استعمال

0

خواتین کی لڑائی دیکھنے کے لیے ہزاروں تماشائی موجود،ہٹانے کی بجائے ویڈیو بناتے رہے،پھر مرد لڑپڑے،فائرنگ سے1زخمی

نیویارک، مین ہٹن(ویب ڈیسک)واشنگٹن اسکوائر پارک  میں پرائیڈ تقریبات میں خواتین گھتم گھتا ہوگئیں ،ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں ایک دوسرے پر وار کیے،مکوں لاتوں کا آزادنہ استعمال کیا اور ایک دوسرے کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا۔لڑائی کے دوران بھرے مجمے میں خواتین گرکر اٹھیں اور لڑنا شروع کردیں اور ایک دوسرے کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔ ۔مجمے میں ہزاروں مرد و خواتین موجود تھے لیکن کوئی بچاؤ کرانے نہیں آیا اس دوران تماشائی خواتین کی لڑائی سے لطف اندوز ہوتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے۔ابھی خواتین کی لڑائی جاری تھی کہ اس دوران مجمے میں موجود دھکا لگنے پر مردوں میں لڑائی شروع ہو گئی ایک دوسرے کو مکے اور لاتیں ماری جس کے بعد دونوں لڑت لڑتے تھک گئے تو اپنی اپنی راہ چل پڑے۔اس جھگڑے میں بھی کوئی بچاؤ کرانے نہیں آیا۔ابھی مردوں کی لڑائی ختم ہوئی تو دوسری طرف پھر خواتین کا جھگڑا شروع ہوگیا۔لوگ اب یہ لڑائی دیکھنے پہنچ گئے۔خواتین بھی لڑنے کے بعد تھک ہار کر اپنی راہ چل پڑیں اور لوگ ویڈیو بناتے رہے ۔ابھی پارک کے اندر لڑائیاں ہورہی تھی کہ واشنگٹن اسکوئر کے پارک کے باہر پھر مردوں میں جھگڑا ہوا تو ایک شخص نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں دوسرا شخص زخمی ہو گیا اور حملہ آور فرار ہوگئے۔متاثرہ20سالہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم ہے ۔پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے پارک میں جھگڑا کرنے والے22افراد کو حراست میں  لیا جس میں خواتین بھی شامل تھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.