vosa.tv
Voice of South Asia!

طوفان:نیویارک کے ہوائی اڈوں پر پروازیں منسوخ ہونے سے لوگ رل گئے

0

پروازیں منسوخ ہونے سےلاکھوں ڈالرز کا نقصان،حکام کو خدشہ ہے کہ طوفان4جولائی کے نظام کو درہم برہم نہ کردیں

 نیویارک(ویب ڈیسک)طوفان کے باعث نیویارک کے ہوائی اڈوں پر پروازیں منسوخ ہونے سے لاکھوں ڈالرز کا  نقصان ہوا۔پروازیں نیویارک،جان آف کینیڈی سمیت تین ائیرپورٹس پر منسوخ ہوئی یا تاخیر سے روانہ ہوئی۔موسم گرما میں اتوار کو ہوائی اڈوں پر سیزن کا مصروف ترین دن ہونے کی توقع تھی لیکن اتوار کو شدید گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد پروازوں میں تاخیر ہوئی یا پھر منسوخ کردی گئیں ۔حکام نے پیش گوئی کی ہے کہ 4 جولائی تک 5.7 ملین لوگ پروازوں سے سفر کریں گے جو کہ  گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 7 فیصد زیادہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 4جولائی کو نیویارک میں گرم ترین موسم کی پیش گوئی ہے ۔ لیکن نیو یارک سٹی کے تین بڑے ہوائی اڈوں میں چھٹی کا ہفتہ شروع ہوتے ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ طوفان آجاتے ہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوجاتی ہے اس لیے مسافروں  سے درخواست کی جاتی ہے وہ انفرادی پرواز کی معلومات کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب پروازیں منسوخ ہوجاتی ہیں تو مسافروں کو دوبارہ بکنگ کرانے میں گھنٹوں لائنوں میں لگنا پڑتا ہے۔ہوٹلوں میں رہنے کے لیے علیحدہ سے بکنگ کرانا پڑتی ہے کھانے پینے کا مسئلہ ہوتا ہے یہ سب کچھ کرنے کے لیے ڈالرز خرچ ہوتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جان آف کینیڈی ہوائی اڈے  پر ایک نئے روڈ نیٹ ورک اور ٹرانسپورٹیشن سینٹر کے ساتھ دو نئے بین الاقوامی ٹرمینلز کی تعمیر کے لیے $19 بلین کے تعمیراتی منصوبے پر کام ہورہا ہے  جس سے مسائل میں کمی واقع ہوگی اور لوگوں کو آسانی ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.