vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو جرسی میں ٹرینوں کے کرایوں میں 15فیصد اضافہ

0

نیو جرسی(ویب ڈیسک)حکام نے نیوجرسی ٹرانزٹ کے کرائے میں15فیصد اضافہ کردیا ہے جو کہ آج پیر سے نافذ العمل ہے ۔حکام نے مخالفت کے باوجود کرائے میں اضافہ کے احکامات جاری کیے ہیں۔نیوجرسی اور نیو یارک سٹی کے درمیان اوور ہیڈ تاروں کے منصوبے پر کام تیزی سے ہورہا ہے تاکہ ٹرینیں منسوخ نہ ہوں اور مسافروں کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے جہاں پر مرمت کی ضرورت ہے وہ ترجہی بنیادوں پر کام ہوگا ۔نیو جرسی کے گورنر فل مرفی نے کہا کہ  مشترکہ طور پر چیزوں کو ٹھیک کرنا ذمہ داری ہے ۔نیوجرسی  ٹرانزٹ حکام کا کہنا ہے کہ کرونا جیسے وبائی مرض کے بعد سے سواریوں کی تعداد کم  ہوگئی تھی جس کی وجہ سے بجٹ میں 100 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمی ہوئی۔کرایوں میں اضافہ مناسب کیا گیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.