vosa.tv
Voice of South Asia!

لانگ آئی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں4افراد جاں بحق،ڈرائیور گرفتار

0

نیویارک (ویب ڈیسک) لانگ آئی لینڈ کے ڈیئر پارک میں تیز رفتار کار  دروازہ توڑتے ہوئے نیل سیلون میں گھس گئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق9زخمی ہوگئے ۔واقعہ  برانڈی وائن ڈرائیو کے قریب گرینڈ بلیوارڈ پر پیش آیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ منی وین ٹکرانے سے کئی لوگ پھنس گئے تھے  جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس فورا پہنچ گئی  اس موقع پر ڈرائیور نیم بےہوشی کی حالت میں تھا جسے ہسپتال پہنچایا گیا  جبکہ گاڑی سیلون کے اندر ہی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب واقعہ رونما ہوا تو سیلون کے اندر بچے بھی تھے ۔پولیس نے ابھی تک ڈرائیور اور متاثرین کی شناخت جاری نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.