vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکولی کے بانی بشیر قمر کے سفرنامے  گفتارِ قمر کی تقریب ِ رونمائی

0

نیویارک سٹی(ویب ڈیسک)پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ کے بانی بشیر قمر کی ہندوستان کے سفر پر لکھی ہوئی کتاب گفتارِ قمر کی تقریب ِ رونمائی ہوئی، تقریب میں ادبی وکمیونٹی کی معروف شخصیات نے سفر نامے پر اپنی آراءکا اظہار کیا۔پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ کے بانی اور معروف ادبی شخصیت بشیر قمر کی ہندوستان کے سفر پر لکھی ہوئی کتاب گفتارِ قمر کی تقریب ِ رونمائی نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ میں واقع ہکس ول کمیونٹی سینٹر میں منعقد ہوئی،تقریب رونمائی کا آغاز تلات کلام پاک سے ہوا۔تقریب کی نظامت کے فرائض مشہور کالم نگار ادیب و شاعر وکیل انصاری نے ادا کئے،شرکاءسے مخاطب ہوتے ہوئے وکیل انصاری نے بشیر قمر کی کاوشوں کو سراہا۔مشہور محقق شاعر اور ادیب مامون ایمن نے بشیر قمر کے سفرنامے گفتار قمر کی رونمائی کی۔تقریب کی صدرات کرتے ہوئے مامون ایمن نے  بشیر قمر کے ادبی سفر پر اپنی رباعیات پڑھ کر سنائیں ۔تقریب میں شریک مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بشیر قمر کا کہنا تھا کہ  اس سفرنامے کی خوبی یہ ہے کہ یہ  انتہائی سادہ زبان میں لکھا گیا ہے تاکہ ہر کوئی اس سے لطف اندوز ہو سکے۔اس موقع پر بشیر قمر کی اہلیہ تسنیم قمر کا کہنا تھا کہ عکس قمر کے بعد گفتار قمر کی رونمائی ایک خوش آئند موقع ہے، انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے سفر کے دوران یہ سوچا بھی نہیں تھاکہ اس سفر کو کتابی شکل میں بھی دیکھیں گے لیکن بشیر قمر نے اپنی بیماری کو شکت دیتے ہوئے جس طرح اپنے ادبی سفر کو دوبارہ شروع کیا یہ سب کے لئے خوشی کی بات ہے۔تقریب میں شریک ادبی وکمیونٹی کی مختلف شخصیات نے بشیر قمر کی تصنیف گفتارِ قمر پر اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیتی کے بیچوں بیچ تاریخ مرتب کردینا بشیر قمر کا ہی طُرہ ِ امتیاز ہے،بشیر قمر پہلے صرف رئیس شہر تھے لیکن اب  شہنشاہ گفتار بھی ہو گئے ہیں،اس سفرنامے میں ایک ابدیت اور نقطہ نظر موجود ہے۔تقریب میں شریک مہمانوں کی انواع و اقسام کے پکوانوں سے تواضع  بھی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.