vosa.tv
Voice of South Asia!

اللہ رکھے کون چکھے:نرسوں نےآئی لینڈ کے اے ٹی ایم میں گرنے والے بزرگ کی جان بچائی

0

لانگ آئی لینڈ(ویب ڈیسک) یہ محاورہ تو سنا ہو گا کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ایسا ہی کچھ لانگ آئی لینڈ میں واقع پیش آیا جب 83سالہ ڈینیل گریکو اے ٹی ایم میں ٹرانزیکشن کے لیے گئے تو انہیں دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ نیچے گر گئے۔اس دوران4خواتین اے ٹی ایم میں داخل ہوئی جو پیشہ کے لحاظ سے نرسیں تھیں جن میں تین خواتین نرسیں  پریکٹیشنر ہیں اور نرس رجسٹرڈ تھی ۔انہوں نے دیکھا کہ بزرگ شہری فرش پر گرے ہوئے ہیں اور اے ٹی ایم کارڈ بھی لگا ہوا ہے ۔ان خواتین نے فورا بزرگ شہری کی جان بچانے کی کوشش شروع کردی اور ان کے بیگ میں جان بچانے کی جو ادوایات تھیں ان کا استعمال کیا۔ بالآخر نرسوں کی مہارت رنگ لے آئی اور گریکو کی جان بچ گئی ۔جس کے بعد گریکو کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ان کی 5گھنٹے اوپن ہارٹ سرجری ہوئی اور وہ محفوظ ہیں ۔پلین ویو ہسپتال کے ماہر امراضِ قلب کے ڈاکٹر لارنس اونگ نے کہا کہ ان کی تین شریانیں ہیں جو جزوی طور پر بند تھیں اور اس کے دل کے ایک والوز میں شدید رکاوٹ ہے۔علاج معالجے کے بعد ڈاکٹروں نے مسٹر گریکو کو روزمرہ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہری جھنڈی دے دی ہے وہ اور ان کی اہلیہ اگلے ماہ چھٹیوں پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔گریکو  مسکرائے اور کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان لوگوں کا شکریہ کیسے ادا کروں جنہوں نے میری جان بچائی میرے پاس لفظ شکریہ ہے۔  گریکو کی بیوی بونی نے کہا کہ ایک نرس نے گریکو کی جان بچاتے ہوئے اپنی چادر گریکو کے سر کے نیچے رکھی تھی یہ ہمارے لیے ایک تحفہ بھی ہے ہم ان نرسوں کو کبھی بھول نہیں پائیں گئے ۔میں تہہ دل سے ان کی مشکور ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.