vosa.tv
Voice of South Asia!

سینٹرل پارک میں21سالہ لڑکی پر جنسی حملے میں ملوث ملزم کا خاکہ جاری

0

مین ہٹن، نیو یارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے سینٹرل پارک جنسی حملے میں ملوث ملزم کا خاکہ جاری کیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں ۔ سینٹرل پارک میں دھوپ میں بیٹھی ہوئی 21سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ سنٹرل پارک کے شمال مغربی حصے میں گریٹ ہل بائی ویسٹ ڈرائیو اور ویسٹ 104 ویں اسٹریٹ کے قریب دوپہر 1:35 بجے پیش آیا تھا۔ NYPD کے چیف آف پیٹرول جان چیل کے مطابق 21 سالہ لڑکی دھوپ میں بیٹھی ہوئی تھی جب  مشتبہ شخص نے حملہ کیا ۔چیل نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص ویسٹ ڈرائیو کے نیچے جنوب کی طرف بھاگ گیا اور اسے پکڑا نہیں گیا۔ مشتبہ شخص کی عمر 30 سال ہے اور اس کا قد تقریباً 6 فٹ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی ساخت درمیانے، گھنگریالے بال ہیں، اور اس نے ہلکے رنگ کی قمیض اور شارٹس پہن رکھی تھیں۔ NYPD کے ڈپٹی کمشنر طارق شیفرٖڈ کے مطابق پولیس کو مشتبہ شخص کی تلاش ہے ،ہم اسے جلد ہی گرفتار کرلیں گے  اورہمیں پورا یقین ہے کہ جو خاکہ جاری کیا گیا ہے یہ ذمہ دار شخص ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.