vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:مالی سال 2025 کے بجٹ میں لائبریریوں اور ثقافتی اداروں کی مکمل بحالی کا اعلان

0

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمزنے آئندہ مالی سال 2025 کے بجٹ میں لائبریریوں اور ثقافتی اداروں کی مکمل بحالی کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق، نیویارک سٹی کی لائبریریوں اور مختلف ثقافتی اداروں کو مکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی خدمات کو بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیویارک سٹی کونسل کے سپیکر ایڈرین ایڈمز نے آئندہ مالی سال 2025 کے بجٹ میں لائبریریوں اور ثقافتی اداروں کے لیے فنڈز کی مکمل بحالی کا اعلان کیا ہے۔ کل 58.3 ملین ڈالر ز کی لاگت سے نیویارک سٹی کے تین پبلک لائبریری سسٹمز  بحال کیے جائیں گے، جبکہ 53 ملین ڈالر کی لاگت سے  کلچرل انسٹی ٹیوشنز گروپ اور کلچرل ڈویلپمنٹ فنڈ ثقافتی اداروں کی بحالی کے لئے مختص ہیں۔ میئر ایڈمز نے کہاکہ ہماری لائبریریاں اور ثقافتی ادارے نہ صرف تعلیم و تربیت کے مراکز ہیں بلکہ یہ ہماری کمیونٹیز کے دل ہیں۔ یہ ادارے مختلف ثقافتی، تعلیمی اور تفریحی پروگرامز کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بناتے ہیں۔سپیکر ایڈرین ایڈمز نے کہا کہ لائبریریاں اور ثقافتی ادارے ہماری کمیونٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کی بحالی سے تعلیمی اور ثقافتی وسائل کو فروغ ملے گا ۔یہ فنڈز لائبریریوں میں نئی کتابوں کی خریداری، جدید تکنیکی سہولیات کی فراہمی، اور ثقافتی اداروں میں مزید پروگرامز اور نمائشوں کے انعقاد کو ممکن بنائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد شہر کے تمام باشندوں کو معیاری تعلیمی اور ثقافتی وسائل تک رسائی فراہم کرنا ہے۔یہ بحالی لائبریریوں میں نئی کتابوں کی خریداری، جدید تکنیکی سہولیات کی فراہمی، اور ثقافتی اداروں میں مزید پروگرامز اور نمائشوں کے انعقاد کو ممکن بنائے گی۔ اس اقدام کا مقصد شہر کے تمام باشندوں کو معیاری تعلیمی اور ثقافتی وسائل تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.