vosa.tv
Voice of South Asia!

طوفان سے نیویارک سمیت تین ریاستوں کا نظام درہم برہم،شہر اندھیرے میں ڈوب گئے

0

1شخص جاں بحق متعدد زخمی،گاڑیاں تباہ ،انفراسٹیکچر تباہ  

نیو یارک سٹی(ویب ڈیسک)نیویارک میں طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ۔آندھی طوفان بارش سے بجلی کے کھمبے گر گئے ۔مختلف علاقوں میں جگہ جگہ تاریں گری ہوئی تھیں ،طوفان کے باعث  بجلی کے کھمبے بھی اکھڑ گئے ۔طوفان نے نیویارک ،نیوجرسی سمیت دیگر علاقوں کو متاثر کیا اور بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے ۔نیویارک،نیو جرسی اور کنیکٹیکٹ بری طرح متاثر ہوئے ۔اسی طرح جے سی پی اینڈ ایل میں بھی بجلی کی بندش ہوئی ۔لا گارڈیا،نیویارک اورجے ایف کے ہوائی اڈوں پر پروازیں متاثر ہوئی تو ہزاروں کی تعداد میں مسافر ائر پورٹس پر پھنس گئے ۔ہوائی اڈوں پر بھی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔ایف ڈی این وائی کے حکام کے مطابق کوئنز میں تین افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ڈوئن روڈ پر ایک کار پر درخت گرنے سے کار سوار تین افراد دب گئے ۔جنہیں نکال کر نارتھ شور یونیورسٹی ہسپتال لے جایا گیا۔ مشرقی نیویارک، بروکلین، اور ڈگلسٹن، کوئینز میں کاروں ،گاڑیوں  درخت گرئے ہوئے تھے ۔طوفان سے تینوں ریاستوں کا افراسٹیکچر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.