vosa.tv
Voice of South Asia!

تیز رفتار ٹرک نیوجرسی کے گھر سے ٹکرا گیا

0

کارٹریٹ، این جے(ویب ڈیسک)نیوجرسی میں ایک تیز رفتار ٹرک ایک گھر سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجے میں ٹرک کو روکنے کی کوشش کے دوران پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے5اہلکار معمولی زخمی ہوئے تاہم گھر کے اندر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور فائر  فائٹر کام کے سلسلے میں جائے وقوع پر موجود تھے انہوں نے تیز رفتار ٹرک کو روکنے کی کوشش کی اور زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا ذہنی معائنہ کرایا جارہا ہے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔واقعہ انڈسٹریل ہائی وے/مڈل سیکس ایونیو کے قریب پیش آیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.