vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہر میں طوفان،آندھی کی پیشن گوئی،اولے پڑنے کا بھی امکان

0

نیو یارک سٹی(ویب ڈیسک)نیویارک میں طوفان،آندھی اور بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے اور پیشن گوئی کی گئی ہے کہ آج رات اولے بھی پڑسکتے ہیں ۔ طوفان کی پیشن گوئی مرکز نے نیویارک شہر کو 5 شدید موسمی خطرے میں سے 2 کی سطح پر رکھا ہے۔بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اور ساتھ نقصان دہ ہوائیں اور بڑے اولے بھی ممکن ہیں۔ نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ تیز ہوا کے جھونکے درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔آج: شام 5 بجے کے بعد بارش کا 30٪ امکان ہے۔ جزوی طور پر دھوپ ہو گی ۔ جنوب مغربی ہوائیں 21 میل فی گھنٹہ کے ساتھ چلیں گی۔ویدر کے ماہر موسمیات باب وان ڈلن نے کہا کہ  آج رات سے موسم شدید ہو گا اور پھر کل (جمعرات)  کو بھی بارشیں ہوں گی۔ ابر آلود 72 کے آس پاس  ہوگا ۔بارش کا امکان %70 ہے۔جمعرات کی  صبح 8 بجے سے پہلے بارش کا 30٪ امکان  ہے اور زیادہ تر ابر آلود موسم ہوگا ۔جس کے بعد آہستہ آہستہ نکلے گی اور درجہ حرارت  زیادہ سے زیادہ 83 کے قریب ہوگا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.