vosa.tv
Voice of South Asia!

کون کھیلے گا  T20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل فیصلہ 27 جون کو ہوگا

0

T20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔

رپورٹ : زین ندیم

بھارت، افغانستان، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمں  T20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ٹورنامنٹ  میں  تا حال نا قابل شکست رہنے والی انڈیا کی ٹیم کا سامنا انگلینڈ سے ہوگا، جبکہ  ٹورنامنٹ کی فیورٹ ساوًتھ افریقہ کا مقابلہ آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دینے والی افغانستان کی ٹیم سے ہوگا  ،

 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل  میچوں کی مکمل تفصیلات نیچے ملاحضہ فرمائیں ۔

T20 ورلڈ کپ 2024 اپنے اختتام  کے قریب پہنچ رہا ہے جب کہ بھارت، افغانستان، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستان نے سپر 8  مرحلے میں  اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ،ہندوستان   بنگلہ دیش، افغانستان اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے میچز  جیت کر  ناقابل شکست رہا۔ افغانستان نے فیورٹ  آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ، اور بھارت سے ایک میچ  ہارنے کے باوجود،  افغانستان  نے بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز جیت حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ جنوبی افریقہ بھی اپنے گروپ میں ٹاپ پر رہا ۔ پروٹیز نے   انگلینڈ، امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے تمام میچ جیت کر سیمی فائنل  کے لیے کوالیفائی کیا۔ انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز اور امریکا کے خلاف فتوحات کے بعد جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم انگلش ٹیم  گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

پہلا سیمی فائنل

جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان

تاریخ: 27 جون| وقت: صبح 6 بجے | مقام: برائن لارا اسٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈ

دوسرا سیمی فائنل

ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ

تاریخ: 27 جون   وقت: شام   8بجے | مقام: پروویڈنس اسٹیڈیم، گیانا

فائنل
 سیمی فائنل 1 اور سیمی فائنل 2 کے فاتح  29 جون کو شام 8 بجے : کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس کے میدان پر فائنل  میچ میں ٹکرائیں گے۔

ہندوستان انگلینڈ سے اپنی آخری T20 WC 2022 کی شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔

ہندوستان کا مقابلہ ICC T20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے ہوگا ۔ دو سال پہلے، جوس بٹلر کی انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے راہ میں حائل بھارت کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا ۔ اب بھارت کے پاس اس  شکست   کا بدلہ لینے کا بہترین  موقع ہے  ۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس بار بھی انگلینڈ فاتح بن   کر تاریخ دہرائیگا  ؟ یا  بھارتی  ٹیم   فائنل کے لیے کوالیفائی کرکے گزشتہ ہار کا بدلہ لے سکے گی۔
 یاد رہے کے بھارت آخری بار 2007 میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا فائنل جیتا تھا ۔۔

ہندوستان اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔ گروپ مرحلے میں بھارت نے آئرلینڈ، پاکستان اور امریکا کو شکست دی، کینیڈا کے خلاف ان کا میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہوگیا۔ سپر 8 مرحلے میں، روہت شرما کی ٹیم نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے افغانستان، بنگلہ دیش، اور آسٹریلیا کے خلاف آرام سے جیت حاصل کی۔

افغانستان نے تاریخ رقم کی۔

افغانستان نے منگل، 25 جون کو کنگسٹاؤن کے آرنوس ویل گراؤنڈ میں اپنے سپر 8 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 رنز (DLS) سے شکست دے کر T20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ کر کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا تھا ۔ اس فتح نے 2021 کے چیمپئن آسٹریلیا کو بھارت اور افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.