vosa.tv
Voice of South Asia!

میں ہٹن میں بھرے مجمے میں بزرگ پر تشدد،نقدی قیمتی اشیاء لوٹ لی

0

مین ہٹن، نیو یارک)ویب ڈیسک) مین ہٹن میں سب وے پلیٹ فارم پر 69 سالہ بزرگ شخص کو گھونسہ مار کر لوٹ لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے متاثرہ شخص کا گلا گھونٹ کر رکھا پھر اس کے سر میں بار بار گھونسے مارے اور اسے لوٹ لیا اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔جب واقعہ رونما ہوا اس وقت پلیٹ فارم پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن مدد کو کوئی نہیں آیا ۔واقعہ لیکسنگٹن ایونیو کے ساتھ 59 ویں اسٹریٹ سب وے اسٹاپ پر پیش آیا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور نیویارک پولیس نے ملزم کی تصویر شئیر کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ملزم کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.