vosa.tv
Voice of South Asia!

ہالینڈ کے وزیر اعظم کو نیٹو کا اگلا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا گیا

0

نیٹو نے بدھ کے روز مارک روٹے کو اپنا اگلا سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے۔نیٹو کے سفیروں نے برسلز میں 32 ملکی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی میٹنگ کے دوران روٹے کی تقرری پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے ہم منصب 9 اور 11 جولائی کو واشنگٹن میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں ان کا باقاعدہ استقبال کریں گے۔سبکدوش ہونے والے ڈچ وزیر اعظم 1 اکتوبر کو ناروے کے موجودہ سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ سے عہدہ سنبھالیں گے۔ موجودہ سیکریٹری نے کہا کہ نیٹو کا سیکرٹری جنرل مقرر ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ اتحاد ہماری اجتماعی سلامتی کا سنگ بنیاد ہے اور رہے گا۔ اس تنظیم کی قیادت کرنا ایک ذمہ داری ہے جسے میں ہلکے سے نہیں لیتا۔ میں تمام اتحادیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔میں نیٹو کے اتحادیوں کی جانب سے مارک روٹے کے انتخاب کو اپنے جانشین کے طور پر خوش آمدید کہتا ہوں۔میں ان کی ہر کامیابی کی خواہش کرتا ہوں کیونکہ ہم آج اور آنے والے کل کے چیلنجوں کے لیے نیٹو کو مضبوط بناتے رہیں گے۔ میں جانتا ہوں کہ میں نیٹو کو اچھے ہاتھوں میں چھوڑ رہا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.