vosa.tv
Voice of South Asia!

سینٹرل پارک میں21 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش

0

سینٹرل پارک،مین ہٹن (ویب ڈیسک )سینٹرل پارک کے اندر دھوپ میں لیٹی ہوئی لڑکی پر جنسی حملہ ہوا ۔خاتون نے بھاگ کر جان بچائی۔واقعہ 104 ویں اسٹریٹ اور سینٹرل پارک ڈرائیو کے قریب ہوا۔پولیس نے بتایا کہ ایک شخص نے 21 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی ہے۔متاثرہ لڑکی پارک کے اندر گریٹ ہل سیکشن میں اکیلے دھوپ میں لیٹی ہوئی تھی تو اس دوران مشتبہ شخص نے حملہ کیا ۔اس  دوران لڑکی نے آدمی سے لڑنے کی کوشش کی اور چیخنا شروع کردیا  تو مشتبہ شخص ویسٹ ڈرائیو کے نیچے جنوب کی طرف فرار ہوگیا۔پولیس کے اعلیٰ حکام پارک میں تلاشی کی قیادت کر رہے ہیں۔NYPD کے چیف جان چیل نے کہا کہ ہمارے تمام اسٹریٹجک رسپانس گروپ ابھی اس پارک میں متحرک ہیں۔ابھی  شواہد اور گواہوں تلاش کر رہے ہیں۔ پارک  کے ہر ھصے مین پولیس موجود ہے اور حملہ آور کی تلاش کے لیے ڈرون کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔انہوں نے مشتبہ شخص کی عمر30سال بیان کی جارہی ہے ، جس کا قد تقریباً چھ فٹ ہے، جس کے بال درمیانے اور موتی جیسے ہیں، ہلکے رنگ کی قمیض اور شارٹس پہنے ہوئے ہیں۔ NYPD کے ڈپٹی کمشنر طارق شیفرڈ نے کہا کہ ہم سینٹرل پارک کو محفوظ رکھنے جا رہے ہیں۔ اور ہم یہاں سے اس وقت تک رہیں گے جب تک کہ ہمیں یہ محسوس نہ ہو کہ یہ مجرم سڑک سے دور ہے۔کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.