vosa.tv
Voice of South Asia!

واشنگٹن ہائٹس اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے2 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

0

واشنگٹن ہائٹس(ویب ڈیسک)واشنگٹن ہائٹس میں واقع  اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے 2 افرادجاں بحق ہو گئے۔ویسٹ 178 ویں اسٹریٹ پر چھٹی منزل کے اپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت پکڑ لی جس کے نتیجے میں 77 سالہ خاتون اور 74 سالہ شخص کو جھلس گئے جنہیں  ہارلیم ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا اورفائر فائٹر سمیت 3 دیگر افراد زخمی ہوئے۔یہ واقعہ منگل کی الصبح پیش آیا۔اندھیرے میں چمکتی ہوئی نارنجی اور سرخ شعلوں کی شدت دھوئیں کے بادل  میں تبدیل ہوچکی تھی ۔فائر فائٹر نے آگ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کی اور آگ پر قابو پایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.